وزیر اعظم جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اعلان کریں گے، جاوید میانداد


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جلد دوبارہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ میں سیاست سے دور رہنا چاہتا تھا لیکن لگتا ہے اب سیاسی میدان میں آنا پڑے گا۔ پاکستان کے ہر اچھے شہری کو سیاست کا حصہ بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے سیاست میں آنے کی دعوت دی تھی لیکن میں نے کسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے۔ پاکستان میں سیاست دیگر ممالک سے مختلف ہے اور یہاں پیسے کی سیاست ہے ہر سیاستدان کی کوشش پیسے بنانا ہی ہوتی ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ کو سمجھنا پڑتا ہے اس میں مخصوص طریقے ہی ہیں۔ ڈینس للی نے مجھے ایک بار پچ پر غیر محسوس انداز میں روکنے کی کوشش کی جس پر میں ںے پچ پر رک کر اسے جواب بھی دیا تھا تاہم کبھی فزیکلی جواب نہیں دیے۔

انہوں ںے کہا کہ آج کی کرکٹ اور پہلے کی کرکٹ میں بہت فرق ہو گیا ہے۔ اب کئی اصول تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

جاوید میانداد نے اپنے کرکٹ کی ابتدا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسکول سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا جس کے بعد انڈر 19 میں میں منتخب ہو گیا تھا اور پاکستان ٹیم کا کپتان بھی بن گیا تھا۔ جس کے بعد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گیا۔

انہوں ںے کہا کہ میں رات رات بھر جاگ کر بھی صبح پورے ہوش کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور سینچری بھی بناتا تھا کھیل کے دوران مجھ پر نیند کبھی حاوی نہیں ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میچ کے دوران میرے اور عمران خان کے بہت اچھے تعلقات رہے اور ہم کاؤنٹی بھی ساتھ کھیلتے تھے۔ اس کے علاوہ بھی ہم کئی مواقعوں پر ساتھ ساتھ ہوتے تھے۔ عمران خان جلد دوبارہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ شروع کریں گے اس سے کرکٹ میں بہت بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میچ کے دوران ہم باہر کھانا کھانے گئے تھے جہاں ہم غلطی سے مرغی کے چکر میں مینڈک کھا رہے تھے لیکن جب سرفراز نواز نے آتے ہی کہا کہ آپ لوگ مینڈک کھا رہے ہیں تو فوراً ہم نے کھانا چھوڑ دیا اور کچھ دوستوں نے تو قے شروع کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

جاوید میانداد نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کی نرسری نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں ہماری کرکٹ کی بنیاد بہت کمزور ہے۔

سینئر ای وی پی ہم نیٹ ورک اطہر وقار عظیم نے کہا کہ جاوید میانداد باؤلرز کو زچ کر دیا کرتے تھے۔ جاوید میانداد میڈیا کی نظر میں پہلے دن سے آ گئے تھے۔ جاوید میانداد بیٹنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے تھے اور بہت بعد میں انہوں نے بھارت میں ایک میچ کے دوران بال لگنے کے بعد ہیلمٹ پہننا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے جماعت اول تا پنجم یکساں نظام تعلیم لانے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ سب سے یادگار اننگ جاوید میانداد کا یادگار چھکا تھا جو انہوں نے شارجہ میں مارا تھا۔ وہ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔

اطپر وقار عظیم نے کہا کہ جاوید میانداد نے اپنی کپتانی کے دوران بہت اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ عمران خان کہتے تھے میں جاوید کو اس وقت بڑا بیٹسمین مانوں کا جب یہ ویسٹ انڈیز میں سینچری کریں گے اور بعد میں جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سینچریاں کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے زیادہ تر کھلاڑی ملک کی گلیوں میں کھیل کر آگے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں