ایرانی نائب وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ایرانی نائب وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

تہران: ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت چند روز سے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس مہلک وائرس کو شکست دے دیں گے تاہم اب وہ خود بھی اس وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انہیں کھانستے اور بار بار پسینہ صاف کرتے دیکھا گیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئی جتنی بتائی جا رہی ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایرج ہررچی نے کورونا وائس سے متعلق ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ انہیں اب گھر میں سب سے الگ رکھا گیا جہاں کسی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی تباہی کا خدشہ

ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 15 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 95 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایران کا شہر قم اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 ہزار 707 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار 377 افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین ہوا ہے جہاں اموات کی تعداد 2 ہزار 664 ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس تیز سے پھیل رہا ہے اور اس سے سب سے زیادہ چین متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی تباہی کا خدشہ

چین میں 70 کروڑ افراد پر کورونا وائرس کے سبب سفری پابندیاں ہیں اور 15 کروڑ بالکل اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ بیجنگ، شنگھائی اور ووہان کی گلیاں ویران پڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں