پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز

petrol پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: آل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوادی جس میں پٹرول چھ پیسے سستا جبکہ ڈیزل دو روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے جبکہ مٹی کا تیل 66 پسیے فی لیٹر سستا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سمری کے مطابق  مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا اور ان کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

عالمی منڈی میں رواں ماہ خام تیل کی قیمتوں میں 9 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

منظوری کی صورت میں ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 129 روپے 73 پیسہ ہوجائے گی جبکہ پیٹرول 6 پیسے کمی سے 116روپے60 پیسے سے کم ہوکر 116 روپے 54 پیسے ہوجائے گا۔

اسی طرح مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 98 روپے 79 پیسہ فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 85 روپے 61 پیسے ہوجائے گی۔

حکومت نے ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 18 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دے دی جبکہ پٹرول پر لیوی ٹیکس 15 روپے عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے لیوی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں