کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 633 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس میں 43 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 42 ہزار 676 کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 104 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 42 ہزار 737 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 161 پوائنٹس کی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 کروڑ، 63 لاکھ، 83 ہزار 460 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 28 کروڑ، 86 لاکھ، 88 ہزار 106 بنتی ہے۔