اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترچھی ٹوپی والے حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ لندن سے پاکستان واپس آئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یوم جمہوریہ پرمودی سرکار نے یوم فتور برپا کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں بھارت پر جمی ہوئی ہیں اور عمران خان کا بیانیہ تقویت پا رہا ہے، مودی سرکار کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکولر بھارت کا نعرہ دم توڑ رہا ہے، 80 لاکھ کشمیری قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں جبکہ مودی کےبیانیےسے بھارت میں ہرباشعور شخص لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے۔