فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہورہائی کورٹ نے فواد حسن فواد کو دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے عدالت میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا تاہم الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ آج تک ذاتی گھر تک نہیں خریدا۔

فواد حسن فواد نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ  ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں، صحت سخت خراب ہے , جیل میں علاج ممکن نہیں لہذا عدالت آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں