حکومت، اپوزیشن کے درمیان چلمن کے پیچھے تعاون جاری


اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بھی چلمن کے پیچھے تعاون جاری ہے جب کہ الیکشن کمشنر کا معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نوازکےخلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں، نوازشریف نے واپس نہیں آنا اب میرادوست آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو اسلام علیکم، وہ جس کام کے لیے لندن گئے ہیں انہیں وہ کرنے دیں، شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ اور ان کا اتحادی ہوں لیکن تحریک انصاف کا رکن نہیں ہوں۔عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں میں بھی ساتھ ہوں، عوام تین سال کا وقت دیں مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم نے کمزوری دکھائی۔ شام ،لیبیا اور یمن سے پھیلتی ہوئی جنگ بڑھتی جارہی ہے۔ فضائی، بحری یا بری لحاظ سے پاکستان کی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں