وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات


اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں پیر پگارا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتحادی جماعتوں کےتحفظات اورآئی جی سندھ کےمعاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اتحادی جماعتوں کےمطالبات کےحل کیلئےجامع پالیسی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پر حزب اختلاف کے رہنماؤں سمیت دیگر پی ٹی آئی اراکین کے اعتراضات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں صوبےکے ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی حکومت کےتعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں