اڈیالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار


راولپنڈی: راولپنڈی میں واقع اڈیالہ روڈ  پر خواجہ کارپوریشن کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان مبینہ طور پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نیوز نے حاصل کرلی۔  ٹی وی فوٹیج  میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے ساتھ زودار دھماکے کی آواز بھی آئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس واقع کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ روڈ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں نعمان شوکت علی، یوسف اور اعجاز احمد شامل ہیں


متعلقہ خبریں