ہشیار: حکومت پنجاب نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: پشاور موڑ سے ائرپورٹ تک میٹرو بس چلانے میں اہم پیشرفت

فائل:فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے میٹرو بس کے کرایہ میں دس روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ کرایہ بڑھانے سے صوبائی حکومت کو سالانہ دو ارب روپے سے بھی زائد بچت ہوگی۔

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق میٹرو کے کرائے میں اضافے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی۔ حکومت پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ پہلے 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کیا تھا جو اب 40 روپے کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جن روٹس پر میٹرو بس چل رہی ہے وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے اور ویگن 50 روپے کرایہ وصول کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرایہ بڑھانے سے حکومت کو سالانہ دو ارب روپے سے بھی زائد رقم کی بچت ہوگی۔

پنجاب: فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق متعلقہ سرکاری حکام کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی میٹرو کے کرائے میں 20 روپے کا اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق حکام خواہش مند تھے کہ میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے میں صرف دس روپے کا اضافہ کیا جائے وگرنہ عام آدمی پر بوجھ زیادہ پڑے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ جب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصلہ سنایا کہ کرائے میں صرف دس روپے کا اضافہ کیا جائے گا تو صوبائی کابینہ نے بھی اس کی منظوری دے دی۔

حکومت کا نئے سال پر ایک اور تحفہ: ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ آٹے کی قیمت بھی بڑھائی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں