سرکلر ریلوے کا منصوبہ پنجاب میں ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا، وزیر ٹرانسپورٹ

سرکلر ریلوے کا منصوبہ پنجاب میں ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا، وزیر ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکلر ریلوے کا منصوبہ اگر پنجاب میں ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے وفاق کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں لیکن وفاق خود صوبے کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کا وفاقی وزیر اسد عمر کو دو ٹوک جواب: اندرونی کہانی منظر عام پر

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے گورنر سندھ اور وفاقی وزرا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ گرین لائن کی بسیں وفاق، سندھ کو دے گا لیکن اس کو بھی ایک سال سے زائد کا وقت گزرگیا مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرکے گئے ہیں مگر ان کو سندھ میں کام کوئی نہیں کرنا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عمران خان، اسد عمر کو کہتے آرہے ہیں کہ کراچی کے لیے کچھ کرنا ہے لیکن ابھی تک کچھ کیا نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نالائق، نالائق ہی ہوتے ہیں وہ سندھ کے لیے نہ کچھ کریں گے اور نہ ہی کچھ دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم کو شراکت اقتدار کی پیشکش میں بڑی پیشرفت

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نیازی صاحب! گزشتہ ایک سال سے ایم کیو ایم، جی ڈی اے، ق لیگ اور بلوچستان والوں کو لولی پاپ دیتے آرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں