نبیلہ غضنفر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر ٹو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات


لاہور: پنجاب حکومت نے نبیلہ غضنفر کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) ٹو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے نبیلہ غضنفر کی پی آر او تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میجر (ر) اعظم سلیمان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

خیال رہے کہ نبیلہ غضنفر بطور ڈی جی پی آر پنجاب اور ترجمان پنجاب پولیس کے اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ نبیلہ غضنفر سابق ڈی جی پی آر ریاست علی مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔

خیال رہے کہ 27 نومبر 2019 کو میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا تھا۔


متعلقہ خبریں