ملکی ترقی کیلئے اتحاد و یگانگت ناگزیر ہے، عثمان بزدار

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ملکی ترقی کیلئے اتحاد و یگانگت ناگزیر ہے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر سیاسی قوتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دور اندیشی اور قومی مفادات کو مقدم رکھیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یہ وقت اتحاد واتفاق کا ہے۔ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ سب کو ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت پی ٹی آئی کی ہے، عثمان بزدار کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کے لئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو ملکر چلنا ہو گا۔ ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کے لیے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔


متعلقہ خبریں