پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔

کوالالمپورسمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی اور ملایٔشیا کے علاوہ  قطر مل کر چینل بنائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے بعد دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔


پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور  ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

سمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا میں منعقد ہونا ہے جس میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے جب کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین بھی اس میں شریک نہیں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کو 18دسمبر کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان کے سعودی عرب، بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں کے باعث کوالالمپور سمٹ میں شرکت ممکن نہ ہوسکی۔

بعد ازاں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے سوئزر لینڈ میں مہاجرین کے لیے ہونے والےسمٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پراعتماد میں لیا ہے۔


متعلقہ خبریں