پولیس کو عوام کا خادم بننا ہوگا: آئی جی اسلام آباد کے احکامات

پولیس کو عوام کو خادم بننا ہوگا: آئی جی اسلام آباد کے احکامات

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پولیس کو عوام کا خادم بننا ہوگا۔ انہوں نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایس ڈی پی اوز کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ ایک ماہ میں کارکردگی نہ دکھانے والے والوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کی نااہلیت و بے حسی؟ 14 سالہ بچی کو چھ ماہ میں بازیاب نہ کراسکی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تمام ڈی ائی جیز، اے ائی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایس پی سٹی، ایس پی صدر اور ایس پی انڈسٹریل ایریا پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے ایس پی رورل کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ آئی جی نے واضح طور پر احکامات دیے ہیں کہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے اور پڑھے لکھے افسران کو ایس ایچ اوز جیسے اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے۔

پولیس اصلاحاتی کمیٹی نے اہم فیصلے کر لیے

آئی جی اسلام آباد نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ منشیات کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار منعقد کیے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق محمد عامر ذوالفقار خان نے واضح کیا کہ آگاہی سیمیناروں کے انعقاد کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید جامع حکمت عملی وضع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

آئی جی اسلام آباد نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی اور شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے تمامتر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

پولیس نے زبردستی اٹھائی گئیں جیکٹس ریڑھی والے کو واپس کردیں

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سربراہ محمد عامر ذوالفقار خان نے ہدایات دیں کہ اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔


متعلقہ خبریں