برطانوی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی


اسلام آباد: برطانوی آرمی کی خواتین ٹیم نے پاکستان آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم کو ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے فائنل میچ میں شکست دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان کے مطابق  میچ آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ فائنل برطانوی فوج کی ہاکی ٹیم نے جیتا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر  نے بھی فائنل میچ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر شہروں میں الرٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق  نیشنل گیمز میں پاکستان نے 150 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ آرمی چیف نے حالیہ نیشنل گیمز جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات  بھی کی۔


متعلقہ خبریں