اسٹاک ایکسچینج 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان پایا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 827 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند۔ 

بروز پیر 100 انڈیکس میں 2.5 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 38 ہزار411 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

آج  کاروبار کا آغاز 37 ہزار 910 پوئنٹس پر ہوا جو کہ زبردست تیزی کے باعث جلد ہی 38 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے کے دوران کاروبار میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی تاہم 12 بجے کے بعد کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 1642.73پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 35978.16 پوائنٹس سے بڑھ کر 37583.89 پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 587.02 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 16753.51 پوائنٹس سے بڑھ کر 17340.53 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25730.62 پوائنٹس سے بڑھ کر 26714.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں