آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں،شیخ رشید

شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں ،انہوں نے کہا نواز شریف آج یا کل باہر چلے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز، شہباز اور  زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، لیگی قائد علاج کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں گے، آصف زرداری کا معاملہ بھی چار چھ ماہ میں کسی طرف لگ جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سوائے خورشید شاہ کے  آصف زرداری فریال تالپور،شرجیل میمن سمیت دیگر بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں۔

شیخ رشید نے دھرنے کے خاتمے کو فضل الرحمان کی عقلمندی قرار دیتے ہوئے ایک ضرب المثل بھی سنائی  وزیر ریلوے نے کہا  فضل الرحمان نے دھرنے پر بہت خرچہ کیا ،کھایا پیا کچھ نہیں ،گلاس توڑا بارہ آنے ۔

یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری کے لوگ اگلے ہفتے سے پیسے دیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید نے آئندہ الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کی نشستیں مزید کم ہونے کی پیش گوئی بھی کر دی ۔


متعلقہ خبریں