ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مارا گیا

طلاق کی دھمکی، بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

فائل فوٹو


اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ لندن کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر اور کراچی میں بد امنی کا اہم کردار محمد وسیم عرف قمر ٹیڈی جنوبی افریقہ میں مارا گیا ہے۔

محمد وسیم عرف قمر ٹیڈی جنوبی افریقہ میں ایم کیو ایم کے انتظامات چلا رہا تھا اور اسے  جوہانسبرگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

مقتول کراچی میں میں قتل اور دستی بم حملوں سمیت 20 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ ملزم بانی ایم کیو ایم کا قریبی ساتھی اور  کراچی میں ہونے والی بدامنی کا  ماسٹر مائنڈ تھا۔

ملزم نوے کی دہائی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہوا اور کئی سال پاکستان سے مفرور رہا۔ اس کے خلاف  کراچی  کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج تھے۔

ذرائع کے مطابق قمر ٹیڈی نے ساوتھ افریقہ میں بیٹھ کر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتیں کرائیں جس کی بنا پر اس کا نام پاکستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

قمر ٹیڈی ساوتھ افریقہ میں ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج بھی تھا اور حکومت پاکستان نے قمر ڈیڈی کے نام سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا۔

سال 2018 میں قمر ٹیڈی نے لندن میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی جس میں ٹیم کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیا۔

نیشنل کاونٹر ٹیررزم اتھارٹی کے مطابق ملزم نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا۔ نشانہ بنانے والے رہنماوں میں بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے عارف قریشی شامل تھے۔

ایم کیو ایم حقیقی کے آفاق احمد اور پی ایس پی کی لیڈر شپ کو بھی ٹارگٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے۔ ٹارگٹ کلر ٹیم کو ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار کو بھی ٹارگٹ کرنے کا حکم ملا۔

ذرائع کے مطابق قمر ٹیڈی نے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈہ اور علی زیدی کو بھی نشانہ بنانے کا ہدف دیا۔


متعلقہ خبریں