اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں تقرریوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل میں اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرریوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
نیب نے ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل سمیت چار بورڈ ممبران کو طلب کرلیا۔
دستاویزات کے مطابق عامر سلیم کو خلاف ضابطہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹروسروسز تعینات کیا گیا اور ان کی تقرری کیلئے شرائط اور اشتہار تبدیل کیا گیا۔
عامر سلیم کیلئے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی کیلئے تجربہ کی شرط ختم کی گئی جبکہ شعیب بیگ کو خلاف ضابطہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر تعینات کیا گیا۔
نیب نے ایم ڈی ڈاکٹر نسیم اور بورڈ ممبر اکبر ایوب خان کو کل طلب کرلیا۔