مولانا سمیع الحق کامشن پورا کر کے دم لیں گے، حامد الحق حقانی

مولانا سمیع الحق کے مشن کو پورا کر کے دم لیں گے، حامد الحق حقانی

اکوڑہ خٹک: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) س کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے۔

مولانا حامد الحق حقانی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا نظریہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے سلسلہ میں مولانا سمیع الحق کا قائدانہ کردار امت کی ترجمانی تھا اور اسی وجہ سے انہیں شہید کیا گیا۔ انہیں شہید ناموس رسالت کا لقب دیا جاتا ہے اور عہد کیا جاتا ہے کہ ان کا مشن جاری رہے گا۔

مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکومت اور اس کے مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مولانا سمیع الحق شہید کے قتل کی سازش کو بے نقاب کریں اور قاتلوں کو تلاش کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کے خاتمے تک واپس نہیں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

امیر جے یو آئی س نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید اور ان کے نظریہ نے دو سپر پاور طاقتوں کو شکست دے کر دنیا میں ایک تاریخ رقم کی۔ علماء، طلبا اور جمعیت کے کارکنان مولانا سمیع الحق کے مشن پر چل کر طاغوتی اور استحصالی قوتوں کے مقابلہ کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔


متعلقہ خبریں