لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آزادی مارچ کے شرکاء کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد جماعتوں کی اسلام آباد میں بیٹھک چائے کی پیالی میں ابال سے زیادہ کچھ نہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انتخابات میں بدعنوان سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے۔
The rejected few can rejoice and pacify themselves with what is nothing more than a storm in a tea cup!
People of Pakistan have rejected the corrupt in elections & now the crooks have just allied to protect their ill gotten wealthPakistan stands with Prime Minister Imran Khan!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 2, 2019
انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آزادی مارچ جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس، انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئیں تو مارچ کریں گے‘
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی۔