اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر بلائی جانے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔
وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دو دن کی مہلت
اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف چونکہ اپنے خطاب کے فوری بعد لاہور روانہ ہوگئے تھے اس لیے ان کی امیر جے یو آئی سے بات نہیں ہوسکی ہے جس کے بعد انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے احسن اقبال کو شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا جس میں اطلاعات کے مطابق عشائیہ دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی صورتحال اور حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کے مطابق اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن گھر پر اکٹھی ہوں گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
آزادی مارچ میں دوغلے معیار، کیا خواتین صرف ہتھیار ہیں؟
انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو کل بتایا تھا کہ حکومت معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے لیکن ابھی تک وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔