امید ہے مولانا معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اینکرپرسن سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں جلسہ گاہ کا انتخاب جے یو آئی نے خود کیا۔

پرویز خٹک نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے معاہدے میں کہا ہے کہ اگر آگے بڑھے تو قانونی کارروائی کی جائے جبکہ وزیراعظم کے استعفے یا دوبارہ انتخابات کے معاملے پر حزب اختلاف نے بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے مذاکرات میں اسلام آباد آنے تک کی شرط رکھی، حزب اختلاف کی تمام باتیں مانیں اب اگر خلاف ورزی کی تو کارروائی کریں گے اور پھر شکوہ نہ کیا جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دھرنا کتنا بھی طویل ہو لیکن اس سے ملک کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے درخواست کی تو فوج کو طلب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں