پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان


اسلا آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابھرتے ہوئے پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

عامر خان کا کہناہے کہ باکسر عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی ہوگی۔ عثمان وزیر کے حریف باکسر کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

نامور باکسر عامر خان نے کہا کہ عثمان وزیر کا مدمقابل روایتی حریف بھارت تھائی لینڈ  فلپائن یا یورپ سے ہوگا۔ عثمان وزیر اپنی فائٹ کے لئے عامر خان اکیڈمی  اسلام آباد میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر میں باکسنگ کا زبردست ٹیلنٹ ہے ۔مجھے امید ہے کہ وہ اپنی تیسری فائٹ بھی جیتے گا۔

باکسر عثمان وزیر نے اس ضمن میں کہا ہے کہ عامر خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری تیسری ورلڈ رنگ فائٹ کا اہتمام کیا ہے۔ بہت سے باکسر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ بائیس نومبر کو دبئی میں کھیلیں گے۔ بھارت تھائی لینڈ یا انگلستان کے باکسر سے فائٹ ہوگی ۔بھارتی باکسر سے مقابلہ ہو جائے تو جوش اور بھی زیادہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ باکسر عامر خان نے میری ہر لحاظ سے مدد کی ہے.دو نومبر کو دبئی میں فائٹ کے لئے خصوصی  ٹریننگ کا آغاز کرونگا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تک ورلڈ یوتھ ٹائٹل نہیں جیتا۔ملک کے لئے WBCورلڈ یوتھ ٹائٹل میرا خواب ہے ،مزید تین ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لیے اہل ہوجاؤنگا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی

عثمان وزیر نے کہا کہ  دبئی میں میری ٹریننگ امریکی کوچز  کریں گے.وفاقی اور گلگت بلتستان سرکار نے ابھی تک کوئی مالی سپورٹ نہیں کی۔گلگت بلتستان  حکومت نے  اعلان کیا لیکن ابھی کچھ ملا نہیں.


متعلقہ خبریں