آزادی مارچ کے شرکا پر مشتمل قافلہ کل لاہور میں داخل ہو جا ئے گا

آزادی مارچ کے شرکا پر مشتمل قافلہ کل لاہور میں داخل ہو جا ئے گا

لاہور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کل لاہورمیں داخل ہوگا۔ قافلے کے شرکا رات گئے تک ملتان پہنچ جائیں گے جہاں وہ قیام کریں گے۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، آزادی مارچ کے حوالے سے بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق مولانا سلیم اللہ قادری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (ف) پنجاب نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا آج رات ملتان پہنچ جائیں گے جہاں وہ قیام کریں گے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق شرکائے قافلہ صبح ملتان سے روانہ ہوں گے اور رات کو لاہور میں داخل ہوں گے۔

مولانا سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان اور رہنما ٹھوکر نیازبیگ پر امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر شرکائے قافلہ کا استقبال کریں گے۔

جے یو آئی (ف) پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سلیم اللہ قادری کا کہنا ہے کہ لاہور میں داخل ہونے کے بعد امیر مولانا فضل الرحمان  ٹھوکر نیاز بیگ ،چوک یتیم خانہ اور مینار پاکستان پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا سلیم اللہ قادری نے وضاحت کی ہے کہ چوبرجی پر جلسہ کرنے کے بجائے مولانا فضل الرحمان اب مینار پاکستان آزادی انٹر چینج پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔

آزادی مارچ کب کہاں سے نکلے گا؟ پنجاب پولیس کیسے نمٹے گی؟

جمعیت العلما ئے اسلام (ف) کا آزادی مارچ اس وقت ہم نیوز کے مطابق ملتان کی سمت رواں دواں ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے تحت آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ شب کو ملتان پہنچ جائے گا جہاں وہ رات کو آرام کریں گے۔

ملتان سے ہم نیوز کے مطابق بلوچستان سے آنے والے آزادی مارچ کے شرکا بھی ملتان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملتان پہنچنے والے قافلوں کو فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی میں ٹھہرایا جائے گا جہاں وہ رات قیام کریں گے۔


متعلقہ خبریں