بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے

فیصل آباد: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم  نے ایک اور قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق بابر اعظم نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا نیا قومی ریکارڈ بنا لیا۔

ٹاپ آرڈر بلے باز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال 13 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں بابراعظم نے 83 رنز بنا  کر ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے کا  ملکی ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جو انہوں نے 2016 میں 12 نصف سنچریاں بنا کر بنایا تھا۔

عمر اکمل نے 2016ء میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1386 رنز اسکور کیے تھے۔


متعلقہ خبریں