3:04 AM , 18 May 2025
ہم نیوز
Live
LIVE
  • تازہ ترین
  • پی ایس ایل
  • پاکستان
  • دنیا
  • معیشت
  • کھیل
  • تعلیم
  • صحت
  • فوڈ
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • پروگرام
  • وڈیوز
  • لائیو
  • تازہ ترین
  • پی ایس ایل
  • پاکستان
  • دنیا

زرداری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، طبی سہولیات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

October 22, 2019
ویب ڈیسک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

جج محمد بشیر نے جعلی اکاونٹ کیس کی سماعت کی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

آصف زرداری کی جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی ان کے موکل کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو اپنایا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود زردرای کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام سے آج پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے سابق صدر کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پیشی کے موقع پر ڈپٹی چئیر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا، نفیسہ شاہ، شیری رحمان، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، نیر بخاری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ملاقات کے لیے عدالت پہنچے تھے۔

 


ٹیگز :
Asif Ali ZardariBailfake account caseآصف علی زرداریجعلی اکاونٹ کیسجیلعدالت
متعلقہ خبریں
شہباز اور بلاول

وزیرِ اعظم کا بلاول بھٹو کی سربراہی میں بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ

چند گھنٹوں میں دشمن کو بھرپور جواب قومی یکجہتی کا ثبوت ہے، آصف زرداری

لوگ کہتے تھے فوج کام نہیں کرتی، اب بتائیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

 

تازہ ترین

ری ہیب سینٹر پرحملہ
کراچی اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کا ری ہیب سینٹر پرحملہ
مولا بخش چانڈیو
جنگ شروع ہوئی تو بھارت کی اصلیت سامنے آ گئی، مولانا بخش چانڈیو
عرب لیگ اجلاس
بغداد،عرب لیگ اجلاس، سعودی عرب کا فوری جنگ بندی اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری، پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن
ییلو لائن ٹرین
لاہور کینال روڈ پر الیکٹرک ییلو لائن ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار، فزیبلٹی مکمل
عطاء تارڑ
مسلح افواج نے دشمن کا غرورخاک میں ملا دیا، بھارت کومنہ توڑ جواب ملا: عطاء تارڑ
پی ایس ایل
پی ایس ایل 10 افواجِ پاکستان کے نام، راولپنڈی اسٹیڈیم حب الوطنی کے رنگ میں رنگ گیا
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

ویڈیوز

Nawaz Sharif Praises Success of Operation Bunyān Marsūs

Pakistan on a Mission to Maintain Diplomatic Success

ہم نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔
ہم نیوز 23-2017 © All Copyrights Reserved
ہم نیوز کیریر
ہم نیوز فیس بک
ہم نیوز ٹوئٹر
رابطہ کریں
English