صدر مملکت عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے

عارف علوی صدر پاکستان نامزد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے۔

اس ضمن میں دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ صدر مملکت عارف علوی  اپنا دورہ جاپانی حکومت کے دعوت پر کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت جاپان کے بادشاہ ناروہیتو کی تخت نشینی کی تقریب میں شرکت کریں گے،دورے کے دوران صدر مملکت جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور جاپان گہرے دوست اور شراکت دار ہیں،جاپان پاکستان کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہے، پاکستانی مصنوعات بڑی تعداد میں جاپان ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان اور جاپان کی شراکت داری کامیابی سے اپنے سفر پر گامزن ہے۔ جاپان پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:حادثاتی طور پر دانتوں کا ڈاکٹر بن گیا، ڈاکٹر عارف علوی

دفترخارجہ نے سرکاری اعلامیے میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ صدر مملکت کا دورہ پاکستان جاپان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔


متعلقہ خبریں