مودی سرکار نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ مودی سرکار نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ 80 لاکھ کشمیریوں کو دہشت زدہ کررہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مودی سمجتھا  ہے کہ وہ 9 لاکھ فوجیوں کواستعمال کرکے اپنا ایجنڈا پورا کرلے گا۔ مودی 9 لاکھ فوجیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے کونکہ وہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  مودی جانتا ہے محاصرے ختم ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوگا۔ مودی خطرناک راہ پر چل نکلا ہے۔ مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کےلیے طاقت کااستعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی تمہیں دہشتگردی سے لڑنے کےلیے 9 لاکھ فوجیوں کی ضرورت نہیں۔

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے بازو پر کالی پٹی باندھی۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے وزیرِ اعظم آفس میں دن تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح سائرن بجنے کے ساتھ ہی افسران و سٹاف نے کھڑے ہوکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الپارلیمانی یونین مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے، پاکستان کا مطالبہ

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جاریت اور 75 روزہ کرفیو کے خلاف وزرات خارجہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سمیت وزارت خارجہ کے ملازمین کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے۔

احتجاج کے دوران سائرن بجائے گئے جبکہ 5 منٹ کی خاموشی بھی کی گئی۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کی 75 واں روز ہے۔ ہماری کشمیری بہنیں اور بھائی بہادری سے بھارتی قابضین کو مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روز اول سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے اور مقصد کے حصول تک جاری رہے گئی۔ پاکستان اخلاقی و سفارتی طور پر کشمیر یوں کے ساتھ ہے

یہ حمایت اور تحریک کشمیریوں کے حق رائیدہی کے حصول تک جاری رہے گی۔ ہر ہفتے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا

 

 


متعلقہ خبریں