ٹریڈرز کا منافع کم، اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی جانب سے ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ 102 پوائنٹس کمی پر بند ہوئی.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 186 پوائنٹس پر ہوا ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 70 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد میں کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلی گئی جو کاروبار کے اختتام تک منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 157 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 33 ہزار 929 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 99,813,620 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,557,997,000 بنتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے مارکیٹ میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جارہی تھی جس کے سبب انڈیکس نے34 ہزار کی سطح عبور کی۔ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان رہا لیکن ایس ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹریڈرز نے کام بند کر کے ہڑتال کردی۔

نئے قواعد کے تحت شئیرزکی قیمت کی مناسبت سے کميشن ميں تبديلی کردی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ايک سے10 روپے کے شيئر پر6 پيسے، 10 سے 25 روپے کے شيئر پر8 پيسے کميشن مقرر کرديا ہے۔

25 سے 50 روپے فی شيئر پر 12 پيسے کميشن ہو گا جبکہ 50 سے 100 روپے کے شيئر پر 15 پيسے کميشن مقرر کرديا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈرز نے منافع کی شرح کم کرنے پرکام بند کردیا اورٹریڈنگ ہال سے باہر آگئے تھے۔

سوموار کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈرزکی ہڑتال کے بعد کاروبارمیں مسلسل مندی دیکھی گئی اورانڈیکس 2 سوسے زائد پوائنٹس نیچے گرگیا تھا۔


متعلقہ خبریں