مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی


اسلام آباد: تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرادی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نثار احمد جٹ قومی اسمبلی کی نشست 81 فیصل آباد سے ن لیگ کی نشست پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

نثار احمد جٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

نثار احمد جٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

27 فروری 2018 کو بھی مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ جن میں گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں مظہر شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں