پی ایس ایل 3 میچ 11: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز – لائیو اپڈیٹس

  • کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے مابین کھیلا جانے والے گیارہواں میچ بارش کی نذر ہو گیا
  • میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا

شارجہ:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے گیارہویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کر رہا ہے۔  پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جانے والے گیارہواں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کراچی اور ملتان کے مابین ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جا رہا تھا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں مدمقابل نہیں آئیں تھیں۔

کراچی کنگز ایونٹ میں کھیلے گئے تینوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی ملتان سلطانز نے بھی اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ جن میں ٹیم کو دو میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں