اسلام آباد سے سنکوس نامی دوا واپس اٹھانے کا حکم

اسلام آباد سے سنکوس نامی دوا واپس اٹھانے کا حکم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے کثیرالقومی دوا ساز کمپنی نووارٹس کی دوا مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم جاری کردیا۔

ہم نیوز کو دستیاب سرکاری خط کے مطابق نووارٹس کو دوا کے اجزاء اور ان کی تفصیلات کی وجہ سے دوا اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

No automatic alt text available.

سنکوس (SANCOS) نامی دوا کے بارے میں حکمنامہ 28 فروری کو جاری کیا گیا ہے۔ خط میں مشکوک دوا کو جلد مارکیٹ سے واپس لئے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈرگ انسکپٹر کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ دوا کا اسٹیبلٹی ڈیٹا واضح نہیں۔ اس میں کنٹرولڈ طریقے سے فراہم کیا جانے والا جز سیڈو ایفی ڈرین بھی شامل ہے۔

نوارٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے کے متعلق تفصیلی رپورٹ دو روز میں جمع کرائی جائے۔

ڈرگ انسپکٹر نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں سپلائی کی گئی دوا فوری طور پر واپس اٹھائی جائے۔


متعلقہ خبریں