نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری، کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ، انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اسیر سابق وزیراعظم  کو چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کیا جائیگا ۔

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف سے جیل میں تفتیش اور گرفتاری کیلئے درخواست دے رکھی تھی جیسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف خاندان پر چودھری شوگرملزکے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد کل نیب کی درخواست پر سماعت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام کل نواز شریف کواحتساب عدالت پیش کرینگے، نواز شریف کی پیشی پر سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام صبح 7بجے احتساب عدالت کے اردگرد سڑکیں بند کردینگے۔


متعلقہ خبریں