چین ترقی پذیر ممالک کیلئے عملی نمونہ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

فوٹو: فائل


بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک عملی نمونہ ہے۔

وزیر اعظم کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چین کی تیزی سے ترقی کو سراہا اور اسے چینی قیادت کے ویژن کا نتیجہ قرار دیا، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے چینی قیادت کو آگاہ کیا۔

جاری کردی سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی مضبوط دوستی اور ایک دوسرے کی حمایت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے جبکہ پاکستانی قیادت نے ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کی۔ چینی قیادت نے اپنی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کے معاملات کو چین کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی ہارٹی کلچر ایکسپو میں بھی شرکت کی۔

دو روزہ دورے میں وزیر اعظم نے چینی صدر، وزیر اعظم، چئیرمین پیپلز کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان چینی صنعت کاروں اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان

دونوں ممالک نے نئے کوآپریٹو شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کی توثیق کی اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر اپنی حمایت کی توثیق کی۔چینی رہنماؤں نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری ، آزادی اور سلامتی کے تحفظ میں یکجہتی کا اعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں