کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی

کوئٹہ کو جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، کیون پیٹرسن

  • پاکستان نہیں جا سکتا،پیٹرسن
  • سرفراز احمد کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں،انگلش بلے باز

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ کی جانب سے کھیلنے والے انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نےپاکستان میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن پاکستان نہں جا سکتے۔

جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ٹرافی جیتیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سے متعلق بات کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ تمام کھلاڑی انہیں پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پی ایس ایل کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کیون پیٹرسن میچ میں 48 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں