کراچی کنگز کاٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کےاہم مرحلے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔

میگا ایونٹ کا آٹھواں میچ لاہور قلندرز کے لیے اہم ہے۔ ٹیم پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

قلندر کپتان برینڈن میکلم اہم مرحلے میں فخر زمان اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں پر انحصار کریں گے جب کہ بالنگ لائن میں یاسر شاہ اور سنیل نارائن پر سب کی نظریں ہوں گی۔

کراچی کنگز نے اس سے پہلے ایونٹ میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں کنگز نے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔

کنگز کپتان عماد وسیم  آج کے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں