پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی آرمی چیف وپن راوت کے بیان کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے بالاکوٹ میں دہشتگردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، اس علاقے میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہبھارت منفی ہتھکنڈوں سے ریاستی دہشتگردی کو چھپا نہیں سکتا، اور نہ ہی  وہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 2019 میں بھارت نے فائر بندی کی متعدد بارخلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے 26 بے گناہ شہری شہید اور 124زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نےاقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو بھی کام سے روکا ہوا ہے، انتہا پسند مودی سرکار کے  اقدامات خطے میں امن وسلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پرظلم وبربریت سے روکے اور کرفیو ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے پاکستان کی جنیوا مہم سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والے پیغامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں