وزیراعظم عمران خان کا مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ وہ 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے‘۔


انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز  مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔

کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔

بھارت عالمی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی دے۔

کونسل نے اپنے تیسرے مطالبے میں بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آوَٹ ختم کرنے کا کہا ہر۔

مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا فوری خاتمہ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل بھی مطالبات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اور کشمیریوں کے لئے بہت اہم اور منفرد دن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج جو سب بڑی اور اہم کامیابی ہمیں ملی وہ یہ ہے کہ 58 ممالک نے پاکستان کی حمایت میں اپنا مشترکہ بیان جاری کیا۔

شاہ محمود نے بتایا کہ ان 58 ممالک میں مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی نمائندگی موجود ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں