مزاحیہ اداکار امان اللہ خان اسپتال منتقل


لاہور: مزاحیہ اداکار اور پاکستانی تھیٹر کا معروف نام امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے اہلخانہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

کچھ روز قبل امان اللہ خان کو سینے میں تکلیف کے باعث ایک دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

امان اللہ خان پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بانیوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور پاکستان بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

امان اللہ خان نے 860 تھیٹر پلیز میں کام کیا ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

 


متعلقہ خبریں