’عثمان بزدار درویش انسان ہے،عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت ہے‘

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کا تاثر مسترد کر دیا۔ 

فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ عثمان بزدار درویش انسان ہے، صوبے کی عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت ہے۔

آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کیا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی نے ایم ٹی آئی ایکٹ کو بھی انقلابی قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات کی ضرورت تھی، اسپتالوں میں ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اور اسپتال انتظامیہ میں اختلافات رہتے تھے،اصلاحات کی مدد سے دونوں شعبوں کو الگ الگ کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت لوگوں کو آسانی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، یہ ریفارمز بہت پہلے ہو جانی چاہئیے تھیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جا رہی۔ نئے ایکٹ کے تحت اسپتالوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جا رہی ہے، ایمرجنسی میں مفت علاج کے ساتھ ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت  ملیں گی۔

وزیراطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ صحت عامہ پر سالانہ دو سو پچھہتر ارب  روپےکی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ عام آدمی کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ٹی آئی آرڈیننس 6میڈیکل یونیورسٹیوں میں نافذ کیا گیاہے، عثمان بزدار

عثمان بزدارکو پارٹی کی حمایت حاصل ہے،وہی وزیراعلیٰ رہیں گے،جہانگیرترین


متعلقہ خبریں