دبئی: پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سطانز نے پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ہم نیوز پی ایس ایل کے پہلے ٹاکرے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل یہاں اپ ڈیٹ کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ڈیبیو ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
میچ کے آغاز میں اوپنر احمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود ہیں۔ صہیب نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنز بنائے۔
کمار سنگا کارا نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔
میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرپشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور تمیم اقبال نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔
زلمی اوپنر کامران اکمل چار رنز کے مجموعی اسکور پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔
زلمی ٹیم کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تمیم اقبال تھے۔
محمد حفیظ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف ملا۔