لاہور قلندرز اب تک کرس لین کی واپسی کے منتظر


دبئی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز اپنے غیر ملکی کھلاڑی کرس لین کی ایونٹ میں واپسی کےلیے اب تک پر امید ہے۔ آسٹریلوی اوپنر بلے باز کے متبادل کھلاڑی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔  کرس لین کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ تاہم ان کی ناک آؤٹ مرحلے میں شرکت کا فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

کرسٹوفر آسٹن لین گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

آسٹریلوی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے انہیں  آرام کا مشورہ دیا تھا۔ کھلاڑی اس سے پہلے  گزشتہ ماہ بھی بگ بیش لیگ کے دوران بھی زخمی ہو گئے تھے۔

لاہور قلندرز کی مینیجز ثمین رانا نے کرس لین کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین انہیں پی ایس ایل تھری میں کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کی انجری کی خبر مایوس کن ہے۔

کرس لین کو لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں سب سے پہلے منتخب کیا تھا۔ وہ ٹیم کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں