لاہور ہائیکورٹ کی چیف سیکریٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس تنازع کا شکار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ریسکیو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

1122 کے ڈاکٹر احمد رضا نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اعلی پرفارمنس پر ان کا انتخاب میٹرو اورنج لائن ٹرین کےلئے کیا گیا تھا۔ بروقت ٹریننگ مکمل کی لیکن ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز نے دوبارہ ٹریننگ کا حکم دے دیا۔

عدالت سے کہا گیا کہ جب اس غیر قانونی حکم کے خلاف چیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست دی تو انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی کہ سائل کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دے کر فوری ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کے بعد چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر احمد رضا کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔


متعلقہ خبریں