پنجاب اسپورٹس فیسٹول کیس میں بڑی پیش رفت


لاہور: پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کیس  تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

نیب ذرائع کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وسیم احمد نے اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم احمد سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

قومی احتساب بیورو  نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کہ ملزم کو چئیرمین نیب کے سامنے پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمد نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرادیا۔ بیان میں ملزم نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب لاہور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اسپورٹس بورڈ کو گرفتار کرلیا

وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم کے مطابق رانا مشہور اور عثمان انور نے کرپشن کر کے قومی خزانہ کو کروڈوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

وعدہ گواہ ملزم کے مطابق ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔ ان کے مطابق فرضی کمپنیز بناکر رانا مشہور اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمد کا کل مقامی عدالت میں 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں