وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیلجیم کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کا بھارت کو جواب اپنے دفاع میں تھا،شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ایمبیسڈر جان بولٹن سےٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے تناظر میں  بیلجیم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

دفترخارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تئیس یوم سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے ان یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے ہمیں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع دن بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی رہا ہے لیکن بھارت نے اس حوالے سے ہمیشہ منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔

بیلجیم کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیلجیم کے وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں فریقین سے بات کرنے اور اپنا سہولت کارانہ کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ شاہ محمود کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ


متعلقہ خبریں