اداکارہ نیمل خاور نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اداکار نیمل خاور نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی: اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہو گا اس کے بعد وہ اداکاری نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اداکاری کا تجربہ مختصر لیکن اچھا رہا اور اس شعبے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

نیمل خاور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور پیار دیا تاہم میرا شوق مصوری ہے جسے میں شوبز کے ساتھ لے کر چلنے میں مشکل ہو گا اس لیے میں اپنی تمام تر توجہ مصوری پر رکھنا چاہتی ہوں اور اپنی پینٹنگز کی نمائش بھی کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

واضح رہے کہ نیمل خاور آج 25 اگست کو اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کا ولیمہ 26 اگست کو ہو گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے وزرا سمیت بڑی تعداد میں شوبز کے افراد شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں