اسلام آباد: بین الاقوامی پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اعلان کر دیا۔
باکسر عامر خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ایل او سی کے دورے کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے دورے کا مقصد کشمیر کی بدترین صورتحال کو اجاگر کرنا اور وہاں کے امن کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
Next week I am visiting Pakistan, Line of Control(LOC) on a humanitarian visit to raise my voice for peace, as a lot of innocent people are suffering. Thank you @officialdgispr for the opportunity #UNcharter #kashmir #peace
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 24, 2019
عامر خان نے کہا کہ کشمیر میں معصوم لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اور میں دورے کا موقع دینے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کا شکر گزار ہوں۔
I’m visiting Pakistan, Line of Control( LOC), to make my voice heard, bring greater awareness to the terrible situation in Kashmir and call for peace @UN charter Thank you @officialdgispr for the opportunity
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 24, 2019
یہ بھی پڑھیں مقبوضہ وادی میں جیلیں کشمیریوں سے بھر چکی ہیں، برطانوی نشریاتی ادارہ
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔