قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

فوٹو: فائل


لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل کنٹریکٹیٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان یو یو ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر آئے اور انہوں نے 19.2 پوائنٹس اسکور کیے۔

اسد شفیق اور شان مسعود دوسرے نمبر پر رہے اور دونوں کھلاڑیوں نے ہی 19.1 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ کپتان سرفراز احمد اور عابد علی نے بھی یویو ٹیسٹ پاس کر لیا اور بہتری نظر آئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نکاح کی تقریب کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ جوائن کر یں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کیا تھا تاہم حسن علی نکاح کی وجہ سے 7 روز کی چھٹیوں پر ہیں اور ان کا آج 20 اگست کو دبئی میں نکاح ہے۔

یہ بھی پڑھیں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پی سی بی نے آزادانہ پینل قائم کردیا

پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس پری سیزن کیمپ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں